ٹیلی نار ایک کھرب سے زائد میں یوفون نے خرید لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹیلی نار ایک کھرب سے زائد میں یوفون نے خرید لیا

پاکستان کے پی ٹی سی ایل گروپ (یوفون) کی جانب سے ایک اہم اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کمپنی بہت جلد ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی خریداری کا عمل 2024 میں مکمل ہوجائے گا، کمپنی کی فروخت کا عمل ضوابط کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر جو اسٹریٹجک ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے، اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدرمیں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اس لین دین کے حتمی مستفید ہیں۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.