جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے، اس کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جن بچوں اور خواتین کا جنگ سے تعلق نہیں انہیں غزہ میں شہید کیا جا رہا ہے۔