نگران وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے ،مولانا واسع

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہاں کہ نگران وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے ۔جمعیت علمااسلام کے کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں، جمعیت علمااسلام اور اسکی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انتخابات سے قبل اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے، جمعیت علمااسلام کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جمعیت علمااسلام نے روز اول سے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے جد و جہد کی ہے، جمعیت علمااسلام کی اولین ترجیح ہے کہ ملک میں امن وامان برقرار ہو، قائد جمعیت پاکستان کے اعظیم سیاستدان ہے،ہماری امن وامان کی بات کو انتخابات سے فرار قرار دیا جاتا ہے ۔ حکومت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جےیوآئی قیادت کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P