جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپس کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپس کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

کوئٹہ (آن لائن) جامعہ بلوچستان میں وزیر اعظم لیپ ٹاپس کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپس کی تقسیم لیپ ٹاپ کی چوری ، فہرست سے طلبہ کا نام نکالنے کی شکایات پر روک دی گئی۔معاملے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔جس کے سربراہ ڈین سوشل سائنسز عالم ترین ہوں گے ۔تحقیقاتی کمیٹی ممبران میں پروفیسر نظام الدین بلوچ، ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر محمد ایوب، محمد سلال خان اور محمد ارشد شامل ہیں۔ کمیٹی طلبا اور طالبات کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لے کر رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.