اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری، انڈیکس 63 ہزار کی بُلند ترین سطح پر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری، انڈیکس 63 ہزار کی بُلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 390 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 56 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 390.73 پوائنٹس یا 0.62 فیصد بڑھ کر 63 ہزار 346 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط اور تیز رفتار بحالی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مارکیٹ ویلیو میں 60 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 20 ارب ڈالر سے بڑھ کر 32 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.