بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،چنگیز جمالی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،چنگیز جمالی

سبی ( اے اےن اےن) پا کستان پیپلز پا رٹی کے صوبا ئی صدر ،میر چنگیز جمالی اور صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سید نصیر شاہ دوپا سی نے کہا ہے کہ بھٹو ایک نظریہ کا نام ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ملکی سیاست مےں اہم سنگ مےل ثابت ہوگا کامیاب دورے اور نامور شخصیات کی پاکستان پیپلز پارٹی مےں شمولیت سے بلوچستان کے کئی مسائل حل ہونگے عام انتخابات مےں بلوچستان سے کلین سوپ کرنے مےں کامیاب ہونگے پا کستان پیلز پا رٹی کے صوبا ئی صدر ،میر چنگیز جمالی اور صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سید نصیر شاہ دوپا سی نے کہا کہ تمندار اقوام ڈومکی سابق صوبائی وزےر سردار سر فراز خان ڈومکی ،میر حیر بیار خان ڈومکی ،ملک ساجد بنگلزئی و دیگر قبا ئلی معتبرین جنہوں نے حال ہی میں پیپلز پا رٹی میں شمو لیت کی ہے انکی شمو لیت سے پا کستان پیپلز پا رٹی بلو چستان میں مزید مضبوط ہو گی اور آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے بلو چستان میں حکومت بنا ئے گی انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز خان ڈومکی کی کامیا بی علا قے کے عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے ان کی کامیابی سے علا قے کی عوام کو ایک اچھا اور بہترین لیڈر ملے گا اسی طرح قومی اسمبلی میں میر حیر بیار خان ڈومکی کی کامیابی بھی عوام کی کامیابی ہے جنہوں نے ہمیشہ سبی کی عوام کے لیئے بے شمار قربانیاں دی ہیں پا کستان پیپلز پا رٹی کے صوبا ئی صدر اورصوبا ئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سید نصیر شاہ دوپا سی نے سبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سبی کی عوام نے ہمیشہ قائد وطن شہید ذولالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے جیا لے کو کامیاب کیا ہے اس دفعہ بھی پیپلز پا رٹی کے نا مزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنا ئیں تاکہ پیپلز پارٹی صوبے میں حکومت بنا کر بلو چستان کی محرو میوں کا خاتمہ کرے گی انھوں نے کہا کہ پا کستان کی عوام یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ پا کستان پیپلز پا رٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو اس نے عوام کی بہتری کے لیئے جدو جہد کی ہے کیو نکہ پیپلز پا رٹی شہیدوں کی جما عت ہے اور غریب عوام کی بہتری کے لیئے ہمیشہ اقدامات کیئے ہیں ۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.