الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، پی پی اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کا تاثر زائل ہوگیا، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہر جماعت انتخابات میں اپنے منشور کے مطابق حصہ لے گی، انہیں نہیں لگتا کہ پی پی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری معروضی حالات کے مطابق اپنا بیان دے رہے ہیں، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P