مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی

وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.