کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں کارکنوں میں گھل مل گئے اور انکا زبر دست استقبال کر نے پر شکریہ ادا کیا۔ بدھ کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری ، نواب ثناءاللہ زہری، میر چنگیز جمالی مقامی ہوٹل کی لابی میں کارکنوں میں گھل مل گئے ۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کارکن یہاں آئے انکی بہت نوازش مجھے اپنے کارکنوں پر بہت پیار آتا ہے زبر دست استقبال کر نے پر کاکنوں کا شکر گزار ہوں ۔
You might also like