سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ نیّربخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کل ایوب اسٹیڈیم میں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.