پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان آمد پر بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور نومبر میں ہی پیپلزپارٹی تاریخی جلسہ کرے گی۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں یادگار اور تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں تاریخی جلسہ کرے گی جسے یاد رکھا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا جلسہ ملکی سیاست کی نئی راہ کا تعین کرے گا اور سب کو پیپلزپارٹی کی عوامی طاقت کا اندازہ بھی ہوجائے گا، پی پی نے ہمیشہ بلوچستان کیلیے آواز بلند کی ہے۔