بابر مزاحیہ انداز میں رضوان کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بابر مزاحیہ انداز میں رضوان کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حالیہ پریکٹس میچ کے دوران بابر اعظم جیسے ہی کریز چھوڑتے ہیں تو وکٹ کیپر محمد رضوان انہیں آؤٹ کرنے کے لیے گیند وکٹ پر مار کر امپائر سے آؤٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

بابر اعظم پھر کچھ دیر بعد محمد رضوان کے قریب آنے پر اپنا بیٹ اٹھا کر ان کی طرف بڑھتے ہیں جس پر محمد رضوان بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.