پاکستان کے مجرم مراد سعید اور پی ٹی آئی ہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین(پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور تحریک انصاف کو پاکستان کا مجرم کہہ دیا۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین نے کہا کہ میرے نزدیک مراد سعید اور تحریک انصاف پاکستان کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر اُس نے کیا کچھ بھی نہیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے قرض لیے جارہے ہیں، اب تو ہمیں جاگنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P