بلاول، زرداری اختلافات کی خبر بےبنیاد ہے، شازیہ مری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلاول، زرداری اختلافات کی خبر بےبنیاد ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی ترجمان شازیہ مری نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے، وہ وہاں جاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بلاول بھٹو کی دبئی روانگی کی خاص وجہ نہیں ہے، وہ اپنا دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو وطن واپس آکر 30 نومبر کو کوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کریں گے۔

آصف زرداری کے انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ 4 پیز والی پیپلز پارٹی آمریت کے جبر میں بنانا پڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آمروں نے بینظیر بھٹو شہید کو انتخابی سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی تھی، تب 4 پیز والی پارٹی بنی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.