کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ/ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر، مصافات اورکنٹونمنٹ میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاءخوردونوش کے نئے نرخ مرتب کر دیے ہیں جس کے مطابق آٹا 20 کلو کا تھیلا 2700روپے,ڈالڈابناسپتی گھی 460روپےفی کلو،دیگر مقامی بناسپتی گھی330روپےفی کلو، مقامی کوکنگ آئل 360روپےفی لیٹر،سپرباسمتی چاول 300روپےفی کلو،سیلہ چاول300 روپے فی کلو,ٹوٹا چاول200 روپے فی کلو,دال چنا250 روپے فی کلو,دال مونگ دھلی ہوئی260روپے فی کلو,دال ماش دھلی ہوئی480 روپے فی کلو،دال مسور دھلی ہوئی 270روپے فی کلو، بیسن (پاکستانی)250روپے فی کلو،بیسن(ایرانی) 150روپے فی کلو،مٹن(چھوٹا گوشت)1600فی کلو، بیف(بڑا گوشت) بمعہ ہڈی 785روپےفی کلو، بیف (بڑا گوشت)بغیر ہڈی900 روپے فی کلو،نان/روٹی 165 گرام 25روپے فی عدد، تازہ دودھ مکس (گائے،بھینس) ہول سیل(ڈیری فارم پر)165روپے فی لیٹر,تازہ دودھ مکس(گائے,بھینس)ریٹیل 180روپے فی لیٹر,گائے کا دودھ ہول سیل(ڈیری فارم پر)117روپے فی لیٹر، گائے کا دودھ ریٹیل132روپےفی لیٹر دہی190روپےفی کلو،چینی اوپن مارکیٹ ریٹ کے حساب کے مطابق اس کے علاوہ انڈے، مرغی زندہ اور گوشت، پھل اور سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کے روزانہ کی بنیادوں پرطےشدہ نرخوں پر دستیاب ہونگی۔تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور ان مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اگر کوئی دکاندار پرائس لسٹ کو صحیح طور پر آویزاں نہیں کرتا اور مقررہ کردہ نرخ سے زائد قیمت پر اشیائکو فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔
Prev Post
You might also like