بھارتیوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے زخم ابھی تک نہیں بھرے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیم کے لیے ‘پنوتی ( منحوس)’قرار دے دیا۔
اتوار کو آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم پہنچے۔