دہلی میں پولیس نے مساجد کے آئمہ کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے روک دیا

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے مساجد کے آئمہ کرام کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے اور کرانے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی ایک مسجد میں نماز کے دوران فلسطین کے حق میں دعا کرانے پر پولیس نے مداخلت کی اور امام سے کہا کہ وہ فلسطین کا نام نہ لیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے دیگر مساجد میں بھی اسی طرح کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

بھارتی پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

اس حوالے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے پولیس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P