چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی لیکن اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا، عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔
مردان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاست دانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں، پرانے سیاست دان مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ نہ آج کی سوچتے ہیں اور نہ کل کی، ہم نئی سیاست کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنیچی جارہی ہیں مگر ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مہنگائی سے ہے۔