ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وطن واپسی پر نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسسز میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال کیں تھیں۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.