کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر وسابق وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کئے مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا وفاق اور صوبوں نے مل کر مثالی جذبے سے متاثرہ اہل وطن کی مدد کی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، اسی ترجیح کو برقرار رکھیں گے۔ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمدشہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کئے مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا سولہ ماہ کے دوران شدید معاشی مشکلات اور تباہ کن سیلاب کا مقابلہ کیا گوادر کے لئے ایران اور نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کے منصوبے شروع کئے چار سال سے رکے منصوبے سولہ ماہ میں ریکارڈ رفتار سے مکمل کئے ایران سے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوچکی ہے۔ چار سال اس پر کام رکا رہا گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کا کام چار سال نہ ہوا چار سال کی تاخیر سے گوادر بندرگاہ کی گہرائی میں ڈیڑھ میٹر کی کمی آگئی تھی گوادر بندرگاہ میں ریت صاف نہ ہونے سے بڑے تجارتی جہاز نہیں آسکتے تھے ہم نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کے لئے کنٹریکٹ دیا، فروری 2024 میںیہ کام مکمل ہوگا گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے شادی کور اور باسول ڈیم بنائے 2013 سے 2018 تک ہم نے گوادر شہر تک پانی پہنچادیا تھابعد میں کام روک دیاگیاسوالہ ماہ کی حکومت نے کام دوبارہ شروع کیا، اب پانی شہر تک پہنچے گا 2022 میں تباہ کن سیلابمیں متاثرین کی مدد کے لئے ہم نے وفاق کی طرف سے 100 ملین ڈالر مختص کئے تعمیر ات کے لئے یہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ رقم ایلوکیٹ ہوچکی ہے سیلاب کے دوران بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ نقصانات کے ازالہ کے لئے زر تلافی دینے کا سلسلہ شروع کیا، شہباز شریف نے کہاکہ 2000 ارب روپے کا کسان پیکج دیا، مفت بیج، سستی کھاد، زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی فراہم کی، شہباز شریف نے کہاکہ میں نے ذاتی طور پر متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کی دن رات نگرانی کی، وفاق اور صوبوں نے مل کر مثالی جذبے سے متاثرہ اہل وطن کی مدد کی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، اسی ترجیح کو برقرار رکھیں گے سولہ ماہ میں بلوچستان میں دانش سکول منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان بھر میں دانش سکول کا جال بچھائیں گے، نوازشریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیا ہے بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے آپ کی مشاورت اور اجتماعی دانش مندی سے مسائل حل کریں گے ۔
You might also like