ملک کی بڑی سیاسی قیادت نے مہم کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے، جام کمال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک کی بڑی سیاسی قیادت نے مہم کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے، جام کمال

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی لیڈرشپ اپنی سیاسی مہم کا آغاز بلوچستان سے کررہی ہے۔

کوئٹہ میں نواز شریف کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ پرامید ہیں سیاسی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

ن لیگ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ آج میاں صاحب سے ملاقات ہے، شام 6 بجے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بناکر بلوچستان کو آگے لےکر جائیں، بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.