کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو بلوچستان کے 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔(ن )لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ ا ٓئیں گے،میاں محمد نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماﺅں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد شہبازشریف اور مریم نواز بھی میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوںگے، میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماء( ن) لیگ میں شامل ہوں گے۔جبکہ پارٹی رہنماﺅں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے تصدیق کی ہے کہ میاں نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔مریم نواز بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرےں گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں شہباز شریف سے بلوچ رہنماءسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں میاں شہباز شریف نے انہیں (ن )لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔جس نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔
You might also like