کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 افراد ہلاک ، خو اتین بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے علاقے ملا خیل آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران رشتہ داروں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص مومن خان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6افراد جن میں ولی محمد، محمد ایوب، ملوک خان، خان محمد، خالق داد زخمی ہوئے۔۔ اسی طرح لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد اللہ راکھا اور الٰہی بخش موقع پر ہلاک جبکہ محمد نعیم اور عبدالواسع زخمی ہوگئے۔ اسی طرح حب میں بھوانی چوک کے قریب تیز رفتار چوک اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد خاتون بچے اور رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سبی میں تلی روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں حادثے کے نتیجے میں 3 افراد وزیر خان ، علی دوست اور رحمت اللہ زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.