کوئٹہ (سٹی رپورٹر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں کوئی ذاتی فائدہ نہیں چائیے، میاںمحمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کے اجتماعی قومی مسائل ان کے سامنے رکھے ہیں، میرا ذاتی مفاد بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کا تحفظ اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روزاسلام آباد سے کوئٹہ پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کے اجتماعی قومی مسائل تحریری طور پر نہ صرف ان کے سامنے رکھے بلکہ ہمارے درمیان ان مسائل پر گفتگو بھی ہوئی ہے ان سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کوئٹہ میں ہونےو الی ملاقات میں بھی ان کے سامنے صوبے کے مسائل رکھے تھے، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست میں اختلاف نظر ہوسکتا ہے مگر ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہوتا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کو درپیش مسائل کی بنیادی وجوہات کو تلاش اور انہیں حل کرکے ہی صوبے کے معاملات کو بہتری کی طرف لے جایا جاسکتا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے صوبے کے مسائل رکھے ہیں تاکہ اس وقت ہمارا صوبہ جن بحرانوں سے گزررہا ہے صوبہ کو ان بحرانوں سے ایک سیاسی عمل، آئین و قانون سازی کے ذریعے نکالا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے بھی واضح کیا ہے کہ مجھے سیاست میں کوئی ذاتی فائدہ نہیں چائیے نہ کبھی اپنے ذاتی فائدہ کیلئے سیاست کی ہے میرا ذاتی مفاد بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کا تحفظ اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سیاسی اور پارلیمانی جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے آئندہ نسلوں کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیںگے
Trending
- ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
- نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ
- گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان
- ویوز کےلیے مزدوروں کا استعمال، فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں
- امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
- پاکستان کے محنت کش عزم و ہمت اور قومی وقار کی علامت ہیں، وزیراعظم کا عالمی دن پر خراجِ تحسین
- آئی پی ایل: متنازع کیچ پر ویرات کوہلی کی امپائر سے لڑائی
- پوری کوشش ہے صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے: اویس لغاری
- آبنائے ہرمز میں پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں: اقوام متحدہ
- آصف علی زرداری سرکاری دورہ مکمل کرکے چین سے پاکستان روانہ
You might also like