تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں بمباری پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیل 30 روز میں غزہ میں اتنے شہریوں کو قتل کرچکا ہے جتنے روس نے یوکرین میں 600 روزہ جنگ کے دوران کیے۔
At this stage, those wringing their hands about 4000 + dead children but still opposed to a ceasefire to prevent thousands more children being killed, are unreachable. Poor them to have lost all compassion and humanity.
جمائما نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 4 ہزار ایک سو بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ جمائما کا کہنا تھا کہ جو لوگ 4 ہزار سے زائد بچوں کی اموات کے باوجود جنگ بندی کی مخالفت کررہے ہیں وہ انسانیت اور ہمدری سے عاری ہیں۔