سی پیک کے 10 سال، رپورٹ جاری

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے رپورٹ ’سی پیک کے 10 سال‘ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پیشہ ورانہ انداز میں کام جاری ہے، حکومتِ پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پُرعزم ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں 85 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوئی جبکہ ان منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P