غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی؛ شہباز شریف کا شدید اظہارِ مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے، آئی اے ای اے فی الفوراسرائیل کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا اسرائیل کی انتہاپسندی اورایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے، نہتی، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتا دے رہا ہے، جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے، اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P