غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 27 ویں دن بھی جاری ہے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 256 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9061 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار زخمی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید افراد میں 3750 بچے اور 2326 خواتین بھی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P