اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رُکنے پر عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا، اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات بھی منقطع کردیے۔

بحرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ بحرین فلسطینیوں کےلیے خودمختار اور آزاد ریاست کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان نے فلسطینیوں سے متعلق مؤقف پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P