27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا۔