فرانس میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی نقاب پوش خاتون پر پولیس کی فائرنگ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فرانس میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی نقاب پوش خاتون پر پولیس کی فائرنگ

فرانس کے دارالحکومت کے میٹرو اسٹیشن پر ایک نقاب پوش عورت نے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے کے بعد مسافروں سے بلند آواز میں کہا کہ تم میں سے کوئی یہاں محفوظ نہیں ہے جس پر پولیس نے خاتون کو گولیاں کا نشانہ بنا ڈالا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش خاتون نے زور زور سے اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی جس پر خوف زدہ مسافروں نے پولیس کو کال کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک خاتون کو گرفتاری دینے کے لیے مذاکرات کیے لیکن خاتون کے تعاون نہ کرنے پر مسافروں کی حفاظت اور اپنے دفاع میں مجبوراً ہمیں گولیاں چلانا پڑیں۔ خاتون کو 8 گولیاں لگیں جو زیادہ تر ان کے پیٹ پر لگیں۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ 38 سالہ خاتون کو 2021 میں بھی حساس اداروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم تفتیش کے دوران خاتون کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے کا پتا چلا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اُس وقت ماہر نفسیات کی خدمات بھی فراہم کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فرانس کے ایک اسکول میں چاقو بردار طالب علم نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے استاد پر حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.