پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پھر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ بنگلادیشی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کولکتا میں گرین شرٹس نے کھیل دکھایا، رنگ جمایا اور بنگلادیش کو پہلے کم رنز تک محدود کیا اور پھر 33 اوور میں ہدف حاصل کرکےرن ریٹ بھی بہتر کیا اور ٹیبل پر ایک بار پھر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، ساوتھ افریقا سب سے بہتر رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر وہ اپنے اگلے تینوں میچز بھی ہار جائے تو اس کا رن ریٹ مائنس میں جانا مشکل دکھائی دے ریا ہے۔ نیوزی لینڈ کے چھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P