پیسے خرچ کرکے بنائی گئی شہرت کادور ختم ہوچکا، ناظرین حقیقی شہرت کو پہچانتے ہیں: شاہد کپور

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ پیسے خرچ کرکے بنائی گئی شہرت کادور ختم ہوچکا کیوں کہ آج کے ناظرین مصنوعی مقبولیت اور حقیقی شہرت کا فرق جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شاہد کپور نے بالی وڈ انڈسٹری میں پیسوں سے حاصل کی جانیوالی تشہیر اور شہرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ’آج ہر شخص جانتا ہے کہ پیسے دے کر پی آر کروایا جاسکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 30 سال پہلے بھی ایسا ہوتا ہوگا، چونکہ میں اس وقت فلمی دنیا میں موجود نہیں تھا، اس لیے تب حالات مختلف رہے ہوں گے، اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھالیکن میڈیا ضرور موجود تھا، پیسے دے کر پی آر کروانا ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے اور اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P