سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 47 ڈالر اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P