راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس سے متعلق ہے، جس نے بعد میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھارتی اداکارہ کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیا،پولیس کو راکھی ساونت کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کا کہنا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ کیس جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے جو 10 نومبر 2010 کو چل بسا تھے۔

لکشمن اہروار کی موت کے بعد ان کی والدہ ساوتری نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010 میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P