وزیراعظم کےمشیررانا ثناء اللہ نےسما سےگفتگو میں کہاوزیراعظم سےاپوزیشن لیڈرکی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہی ہوگی،محمود خان اچکزئی کی کسی تیسرے مقام پر ملنے کی شرط ہر گز قبول نہیں کی جا سکتی،وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،ریاست کی ملکیت ہے۔
رانا ثناء اللہ نےمزیدکہا الیکشن کمیشن میں تقرریوں کےحوالے سے اپوزیشن کو دوخطوط لکھےجاچکےاور وزیراعظم آج بھی جواب کےمنتظر ہیں،پی ٹی آئی سےمذاکرات ہوتوسکتے ہیں،لیکن غیرمشروط،ایمرجنسی واپس لینےکی شرط پر تو پی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی نےپہلے مذاکرات کو موقع ہی نہیں دیا۔