اجلاس سےخطاب کرتےہوئےآئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کاکہنا تھا کہ توانائی اورمالی وسائل کی کمی سے معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، مہنگائی اورشرح سود میں اضافے کے باعث قرضوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نےکہاکہ مصنوعی ذہانت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، تاہم اس کے ساتھ عوام اور کاروباری اداروں کا تحفظ بھی ضروری ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ نے مرکزی بینکوں پر زوردیاکہ وہ مہنگائی پرقابو پانے اور قیمتوں کومستحکم رکھنے پر توجہ دیں،انہوں نےسائبرحملوں اور مالی دھوکا دہی سے بچاؤ کے لیےنگرانی مزید سخت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔