سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان سعودیہ پر جاری حملوں پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی عرب میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں، حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کے دفاعی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا، چاروں ممالک سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی گئی ہے،کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کا اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہے، سفارت خانہ کھولنے کا اقدام دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P