تھائی ملکہ ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے خود طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئیں

تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی شاہی بیڑے کا بوئنگ مسافر طیارہ خود اڑا کر بینکاک سے جاپان پہنچ گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکہ تھائی لینڈ نے بنکاک سے ہوکائیدو ائیرپورٹ تک کا 7 گھنٹے طویل سفر کامیابی سے طے کیا۔

ملکہ سوتھیدا بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن کی ویمنز گلوبل ایمبیسیڈر ہیں، وہ جاپان میں منعقد ہونے والی آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرواز کی کمان سنبھال کر ہوکائیدو ایئرپورٹ پہنچیں۔

جاپان میں لینڈنگ کے بعد ملکہ خود گاڑی چلا کر اپنے ہوٹل تک گئیں۔ ملکہ سوتھیدا کے پاس باقاعدہ کمرشل پائلٹ کا لائسنس موجود ہے اور وہ اب تک مختلف طیاروں میں تقریباً 1,190 گھنٹے پرواز کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

اس پرواز سے محض چند دن پہلے، 8 اکتوبر 2026 کو، انہوں نے سویڈش ساختہ جنگی طیارہ تنہا اڑا کر دنیا کی پہلی حکمران ملکہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جو سپر سونک فائٹر جیٹ اڑا چکی ہیں۔

تھائی لینڈ کا شاہی جوڑا اپنی پائلٹنگ کی مہارت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اکثر بیرونی دوروں کے دوران بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن کیپٹن اور ملکہ سوتھیدا کو-پائلٹ کے فرائض سرانجام دیتی ہیں، تاہم اس بار ملکہ نے خود اس طویل پرواز کی قیادت کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P