ذرائع کے مطابق سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی انکوائری رپورٹ آج گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی، 3 رکنی کمیٹی نے سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی۔
گورنر خیبرپختونخوا کو واقعے کی تحقیقات اور اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سکولوں میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔
سیکرٹری تعلیم، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو اجلاس میں طلب کر لیا گیا، ایم ڈی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بھی اجلاس میں طلب کر لئے گئے، گورنر ہاؤس پشاور میں متعلقہ افسران گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دیں گے۔
سکول کی چھت گرنے کے واقعے سے متعلق انکوائری رپورٹ میں اہم تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سکولوں میں حفاظتی انتظامات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام سے متعلق امور اجلاس کا حصہ ہوں گے۔