سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ کی ذمےداریاں ملنے کا امکان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کے سری لنکاکےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانےکا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل مائیک ہیسن کو عبوری ذمہ داری دی گئی تھی، سرفراز احمد کو ہٹا کر مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلی جائےگی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔

مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P