ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت لوگ کم دن کام کرکے بھی کافی زیادہ کماسکیں گے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جیف بیزوز نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث لوگوں کو چند گھنٹے کام کرنا ہوگا اور پھر بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مناسب آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کے باعث لوگ ہفتے میں محض 3 دن کام کرکے بھی کافی زیادہ آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت صرف ایک فرد کی آمدنی ہی پورے گھرانے کی کفالت کے لیے کافی ثابت ہوگی۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اے آئی کے باعث کاروباری ادارے کم وسائل کے باوجود زیادہ سامان تیار کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اے آئی کو ملازمتوں کے لیے خطرہ نہیں تصور کرتے بلکہ ان کے خیال میں اس ٹیکنالوجی کی بدولت معیار زندگی بہتر ہوگا جبکہ کام بھی کم کرنا پڑے گا۔

جیف بیزوز نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے بیروزگاری بڑھنے کی بجائے کمپنیوں کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہوگا کیونکہ اپنی مرضی سے کم کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ضروری نہیں کہ ہفتے میں محض 3 دن کام کرنے کی پیشگوئی جلد پوری ہو جائے، بلکہ اس کا انحصار معاوضے، کام کے دورانیے اور گھریلو آمدنی پر ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P