اورناچ میں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیا

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،وڈھ کےعلاقے اورناچ میں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیاتفصیلات کے مطابق اورناچ میں دو فریقین کے مابین رقمی لین دین پر بحث و تکرار ہوئی جس نے شدت اختیار کرلی اور دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئےپولیس زرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹا شامل ہیں جن کی شناخت خدا بخش ولد سفر خان اور اس کا بیٹا اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے زخمی ہونے والوں میں فدا حسین ولد خدا بخش اور ظریف ولد یار محمد بتائے جاتے ہیں واقعہ کے بعد پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئےمقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز پہنچایا گیاجہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیاگیاہے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P