خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور واقعے کے وقت اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم حکام سے فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حوثی ملیشیا نے ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ریاض کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے، ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔
میزائل کا ملبہ گرنے سے سکول اور میڈیکل کمپلیکس کونقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خمیس مشیط میں بھی اتحادی فوج نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے۔