کوہاٹ: پرانا پولیس لائنز میں خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسجد پولیس لائنز پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی۔

 

ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کے راستے کو داخلی راستے کے طور پر استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے پولیس لائنز کے اندر داخل ہوئے، حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نفری نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جبکہ پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران بھی آپریشن کی قیادت کیلئے موقع پر پہنچے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خودکش حملے، فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں 21 افراد شہید جبکہ بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث نامعلوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P