اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے شادی کر لی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے شادی کر لی
اداکارہ کرن خان نے کئی مارننگ شوز اور کوکنگ شوز کی میزبانی کی ہے اور لوگ ان کے دھیمے لہجے، باوقار انداز کی وجہ سے انہیں پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کرن کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔
کرن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔