کوئٹہ:بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 12ستمبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 54حادثات میں 74افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122 بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق مختلف ہائی ویز پر قائم مراکز نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 24حادثات ٹراما ژوب مرکز کی حدود میں پیش آئے جن میں 35زخمیوں کا علاج کیا گیا جبکہ ٹراما خضدار مرکز نے 13حادثات میں 13زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ وندر لسبیلہ میں 5حادثات میں 8، سرانان پشین میں 3حادثات میں 4، زیارت کراس پشین میں 2حادثات میں 6اور کیٹل فارم جعفرآباد میں 2حادثات میں 4افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دیگر مختلف مقامات پر بھی حادثات پیش آئے، جبکہ لائیاری لسبیلہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ MERCکے مطابق 12 ستمبر کو صوبے بھر کے مختلف مراکز نے مجموعی طور پر 54 حادثات میں 74 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
You might also like
