ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے

بلوچستان کے شہر برنائی میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن میں کوئلہ کان میں پھنسے 5 مزدور زندہ بچا لیے۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے بعد متعدد مزدوروں پھنس گئے تھے جس کو بچانے کے لیے پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی شروع کیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ زخمی کان کنوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت ریسکیو اور امدادی کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کارروائی کو سراہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P