پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژا پاروف بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، انسٹیٹوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔
دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدہ جبکہ تعلیم کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
