جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تھمی، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور متعدد مقامات پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔

پیر ودھائی سے ملحقہ صفدرآباد، گلی لوہاراں، فوجی کالونی میں گھر پانی سے بھر گئے، یونین کونسل 4 اور 5 کے علاقے بھی ڈوب گئے، اعوان کالونی میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، راولپنڈی کا ماڈل راجہبارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 27 فٹ کو چھو گئی، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 21 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادی کے رہائشیوں کو انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

بارش کے باعث ایکسپریس وے پر بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

واسا حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش شمس آباد میں 197 اور گولڑہ میں 157 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نیوکٹاریاں 184، پی ایم ڈی 146 اور پیرودھائی میں 86 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

موسلادھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P